ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں بھی اب دستیاب ہونگی سستی دوائیں۔ رکن اسمبلی کے ہاتھوں جنریک میڈیسن مرکز کا افتتاح

بھٹکل میں بھی اب دستیاب ہونگی سستی دوائیں۔ رکن اسمبلی کے ہاتھوں جنریک میڈیسن مرکز کا افتتاح

Wed, 28 Nov 2018 19:42:00    S.O. News Service

بھٹکل:28؍نومبر (ایس او نیوز)شہر کے مین روڈ پر اربن بینک کے بالمقابل   واقع کامپلیکس میں   دوسری جن اشودی مرکز (جنریک دوائی سینٹر) کا گذشتہ روز رکن اسمبلی سنیل نائک کے ہاتھوں افتتاح ہوا۔

اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے سنیل نائک  نے کہاکہ آج کل ہر جگہ پر  جعلی دوائیوں کی بھرمار  ہے جس سے جدید زمانے میں عوام دھوکہ کھارہے ہیں ،اس کو روکنے کے لئے حکومت نے جنریک مراکز قائم کرنے کا منصوبہ بنا کر عملی طورپر نافذ کیا  ہے۔ عوام کو چاہئے کہ وہ دوائیوں کے متعلق صحیح جانکاری حاصل کریں اور سرکار کی طرف سے منظور شدہ  جنریک اسٹورس سے اصلی دوائیاں بھی حاصل کریں اور دوسری میڈیکل دکانوں کے مقابلے میں سستے داموں میں  بھی حاصل کریں۔

خیال رہے کہ  سرکاری اسپتال میں جنرک دوائیوں کے مرکز کے افتتاح  کے بعد بھٹکل میں پرائیویٹ طور پر   بھی جنرک دوائیوں کے سینٹر کا افتتاح عمل میں آیا ہے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دکان مالک محمد حنیف شیخ نے بتایا کہ عام میڈیکل اسٹورس کے مقابلے میں اس  میڈیکل اسٹور میں ہر قسم کی دوائیں آدھے اور پائونے دام سستے میں دستیاب ہوں گی۔

 اس موقع پر جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول کوبٹے ندوی ، مولانا انصار مدنی ندوی ، عنایت اللہ شاہ بندری ، راجیش نائک، شیوانی شانتا رام، کرشنا نائک ، ایس کے صلاح الدین  وغیرہ موجود تھے۔


Share: